'Pom Pom Darling' is a book by Ismat Chughtai which contains selected short stories written by her. Ismat Chughtai's fiction is in fact an 'encyclopedia'. In which there is such light of information regarding women that the minds and hearts of those who study with open eyes become enlightened. Through her fiction, Ismat Chughtai has worked with extreme insight, internality and bold realism in describing the psychology of veiled housewives and women outside the home and their sexual feelings and emotions. In these legends of Ismat, her extraordinary talent is seen and the image of an artistic woman emerges who is fearless and brave. This rebellious woman writes about oppressed and innocent women from different angles without caring about the consequences. It can be said that the stories of Ismat have played an extraordinary historical role in the tradition of Urdu women's fiction.
/
عصمت چغتائی کے افسانے درحقیقت ایک 'انسائیکلوپیڈیا' ہیں۔ جن میں عورت کے حوالے سے معلومات کی ایسی روشنی موجود ہے کہ کھلی آنکھوں سے مطالعہ کرنے والوں کے ذہن اور قلب منور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ عصمت چغتائی نے اپنے افسانوں کے ذریعے ہر عمر کی پردہ نشین گھریلو خواتین اور گھر سے باہر کی عورتوں کی نفسیات اور ان کی جنسی احساسات و جذبات کے بیان میں انتہائی دروں بینی، داخلیت اور بے باک حقیقت نگاری سے کام لیا ہے۔ عصمت کے ان افسانوں میں ان کی غیر معمولی صلاحیت دیکھنے کو ملتی ہے اور ایک ایسی فنکار عورت کی شبیہ اُبھرتی ہے جو بے خوف اور نڈر ہے۔ یہ باغی عورت نتائج سے بے پرواہ ہو کر مظلوم اور معصوم عورتوں کے بارے میں مختلف زاویوں سے لکھتی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ عصمت کی کہانی نے اردو نسائی فکشن کی روایت میں ایک غیر معمولی تاریخی رول ادا کیا ہے۔ یہ مجموعہ عصمت چغتائی کے منتخب افسانوں پر مشتمل ہے۔