The real need of mankind today is the completion and availability of an impeccable legal system rather than the teaching of ethics. And the hallmark of the system is that it should not need the support of ethics. In this book, keeping this criterion in mind, religious references were not mentioned in the social and economic part of the mentioned system. Rather, the subjects of the book have been rationally framed only with medical, psychological, social and economic references and only with the supporting evidence of cosmic facts.
/
آج بنی نوع اِنسان کی اصل ضرورت اِخلاقیات کی تدریس سے زیادہ بے عیب قانونی نظام کی تکمیل اور دستیابی ہے۔ اور نظام کی پہچان یہ ہے کہ اُسے اِخلاقیات کے سہارے کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔ اس کتاب میں اِسی کسوٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے متذکرہ نظام کے معاشرتی اور معاشی حصہ میں مذہبی حوالوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ بلکہ صرف طبی، نفسیاتی، عمرانی اور اقتصادی حوالوں کے ساتھ اور صرف کائناتی حقیقتوں کے تائیدی ثبوت کے ساتھ عقلی طور پر کتاب کے مضامین مرتب کیے گئے ہیں۔