Ibrahim Jalees is popular among readers of Urdu literature for his satirical writings and jurisprudence columns, but also known in literary circles as a fiction writer and journalist. By accepting the social facts and the influences of the society, he initiated formal fiction writing. He was a true and bold spokesperson, and a fearless journalist. He wrote columns on almost all topics, he used to write interesting columns using his natural talent for humour. He had full command of language and expression. This book "Doosre ki Biwi (Another's wife)" contains his selected satirical and humorous essays.
/
ابراہیم جلیس طنز و مزاح پر مبنی اپنی تحریروں اور فکاہیہ کالموں کی بدولت اردو ادب کے قارئین میں خاصے مقبول تھے، لیکن ادبی حلقوں میں بطور افسانہ نگار اور صحافی بھی پہچانے جاتے تھے۔ انہوں نے معاشرتی حقائق اور معاشرے کے اثرات کو قبول کرتے ہوئے باقاعدہ افسانہ نگاری کی ابتدا کی تھی۔ وہ ایک سچے اور کھرے لہجے کے ترجمان، بے باک اور نڈر صحافی تھے، ان کے کالم اس بات کے غماز رہے ہیں۔ انہوں نے تقریباً تمام ہی موضوعات پر کالم لکھے، طنز و مزاح کے حوالے سے وہ فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دلچسپ کالم لکھتے تھے۔ انھیں زبان و بیان پر مکمل عبور حاصل تھا۔ یہ کتاب ان کے منتخب طنزیہ و مزاحیہ مضامین پر مشتمل ہے۔