Krishan Chander was a famous Urdu novelist and fiction writer. He stands out among his contemporaries with a distinctive style. "Aik gadhe ki sarguzasht (The chronicles of a Donkey)" is one of his remarkable humorous novels. The main character of the novel is a donkey who writes, reads, speaks, goes around offices and houses like ordinary people, meets leaders and ministers as this is a highly intelligent donkey. It has been used as a symbol of people who exploit others by taking advantage of their neediness and compulsion. In this novel, along with the vividness of the author's observation and imagination, his unblemished rationalism and unblemished philanthropy are seen.
/
کرشن چندر اردو کے نامور ناول اور افسانہ نگار تھے۔ وہ اپنے معاصرین میں ایک خاص امتیازی اسلوب سے ممتاز نظر آتے ہیں۔ "ایک گدھے کی سرگزشت " ان کے مزاحیہ ناولوں میں سے ایک ہے۔ ناول کا مرکزی کردار ایک گدھا ہے جو عام آدمیوں کی طرح لکھتا ، پڑھتا، بولتا، دفتروں، کوٹھیوں کے چکر کاٹتا ہے۔ نیتاؤں اور وزیروں سے ملتا ہے ، یہ ایک بے حد باشعور گدھا ہے۔ اسے ایسے لوگوں کی علامت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جو دوسروں کی ضرورت اور مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔ اس ناول میں مصنف کے مشاہدہ اور تخیل کی شادابی کے ساتھ ساتھ ان کی بے لاگ عقلیت پسندی اور بے داغ انسان دوستی نظر آتی ہے۔